Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۳۲ Asia/Tehran
  • شامی فوجی اڈے پر اسرائیلی حملے کی مذمت

شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ اسرائیل دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابیوں سے خوف زدہ ہوگیا ہے۔

شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے روس کے شہر سن پٹرز برگ میں آئی پی یو کے اجلاس میں تقریرکے دوران دمشق کے مضافات میں شامی فوج کے ایک اڈے پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملے پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی فوج کی کامیابیوں سے اسرائیل کے خوف زدہ ہوجانے کی علامت ہے۔

شامی پارلیمنٹ کے اسپیکر حمودہ صباغ نے کہا کہ جب بھی شامی فوج اور اس کے اتحادی دہشت گردوں پر غلبہ حاصل کرتے ہیں دہشت گرد گروہوں کے حامی شام کی زمینی اور فضائی حدود کی خلاف ورزی کرکے دہشت گردوں کی مدد کرتے ہیں۔

انہوں نے دہشت گردوں کے لئے اسرائیل کی ہمہ جانبہ حمایت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ صیہونی حکومت اور دہشت گردوں کے دیگر حامیوں کے ہاتھ شام کے مظلوم عوام کے خون سے رنگین ہیں۔

صیہونی حکومت نے پیر کو دمشق کے مضافات میں واقع شامی فوج کے ایک اڈے پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔

اسرائیل نے دہشت گردوں کی حمایت میں بارہا شامی فوج پر حملہ کیا ہے۔

ٹیگس