Oct ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۵ Asia/Tehran
  • امریکی حملے میں دسیوں افغان شہری جاں بحق

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں امریکی فوج کی کارروائیوں میں کم از کم پندرہ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبے ننگرہار کے علاقے دواب کے قریب امریکی فوج کی کارروائی میں پانچ عام شہری جاں بحق ہوئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی فوجیوں نے دواب کے علاقے میں کئی رہائشی مکانات کو مسمار کر دیا۔
پیچراگام کے علاقے میں بھی امریکی فوجیوں کی کارروائی میں دس افغان شہری مارے گئے ہیں۔
مقامی افغان شہریوں نے امریکی فوجیوں کی اس کارروائی کو دانستہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں نے پیچراگام میں نہتھے افراد کو حراست میں لے کر فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔

ٹیگس