Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۹ Asia/Tehran
  • المیادین سے اسرائیلی ساخت کے ہتھیار برآمد

شامی فوج کو اس ملک کے مشرقی علاقوں میں داعش کے اڈوں سے بھاری مقدار میں اسرائیلی ساخت کے ہتھیار ملے ہیں۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ایک کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ شامی فوجیوں نے دیرالزورمیں المیادین شہر کی صفائی کی کارروائی میں دہشت گردوں کے اڈوں سے بڑی تعداد میں بھاری اور نیم بھاری ہتھیار ملے ہیں جن میں بیشتر ہتھیار اسرائیلی ساخت کے ہیں-

شامی فوج نے گذشتہ ہفتے شہر المیادین میں داخل ہونے کے بعد اس شہر کے محلوں کی صفائی کا کام شروع کر دیا ہے- 

شام کی سرکاری خبرےرساں ایجنسی سانا نے بھی رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج کو صوبہ حماہ اور حمص کے آزاد ہونے والے علاقوں کی صفائی کے دوران بھی اسرائیلی ساخت کے ہتھیار اور مواصلاتی وسائل ضبط کئے ہیں-

 

ٹیگس