Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
  • افغانستان: کابل کی مسجد امام زمان میں خودکش حملہ، 55 شہید و زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کی مسجد امام زمان میں ہونے والے خودکش حملے میں درجنوں افراد شہید و زخمی ہو گئے۔

کابل سے ہمارے نمائندے کے مطابق مسجد امام زمان میں بم کا یہ دھماکہ اس وقت جب نمازیوں کی بڑی تعداد نماز مغرب و عشا کی ادائیگی میں مصروف تھی۔

کابل پولیس نے بھی خودکش حملے  کی تصدیق کرتے ہوئے تیس نمازیوں کے شہید ہونے کی خـبر دی ہے۔

شہید ہونے والوں میں مسجد کے پیش امام حجت الاسلام فصیحی بھی شامل ہیں۔
 کم سے کم پینتالیس افراد زخمی بتائے جاتے ہیں جن میں سے متعد افراد کی حالت نازک ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو ایمبولیس گاڑیوں کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔
تال حال کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس سے پہلے افغانستان کے شیعہ مسلمانوں کے خلاف دہشت گردانہ حملوں کی ذمہ داری دہشت گرد گروہ داعش نے قبول کی تھی۔

ٹیگس