Oct ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۰ Asia/Tehran
  • تحریک حماس کے اعلی سطحی وفد کا دورہ تہران

فلسطین کی تحریک حماس کا ایک اعلی سطحی وفد ایران کے دورے پر تہران پہنچا ہے۔

 فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اس وفد میں تحریک حماس کے اہم رہنما، عزت رشق، محمد نصر، اسامہ حمدان، زاہر جبارین، سامی ابوزھری اور خالد قدومی شامل ہیں-

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا یہ وفد ایرانی کے حکام کو  مقبوضہ فلسطین کے حالات اور قومی آشتی کی صورت حال کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرے گا-

فلسطین کی تحریک حماس اور تحریک فتح نے بارہ اکتوبر دو ہزار سترہ کو قاہرہ میں فلسطین کی قومی حکومت کی تشکیل کے ایک معاہدے پر دستخط کئے تھے-

تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ آشتی کے اس معاہدے پر عمل درآمد ہونا چاہئے اور ہر اس خطرے کا مقابلہ کیا جانا چاہئے جو قومی اتحاد کے لئے نقصان دے ہو-

قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطینی عوام کے اہداف کا مقابلہ کرنے کے لئے مختلف فلسطینی گروہوں کے درمیان اتحاد کی حمایت کرتا ہے-

 

ٹیگس