Oct ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۳ Asia/Tehran
  • کابل میں دہشت گردانہ حملے میں پندرہ افراد ہلاک

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی کے گیٹ پر ہونے والے دھماکے میں پندرہ کیڈٹ ہلاک ہو گئے۔

فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل دولت وزیری نے کہا ہے کہ مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی کے گیٹ پر کیڈٹوں کی بس پر ایک حملہ آور نے حملہ کر دیا-

تفصیلات کے مطابق حملہ آور نے بس کے قریب پہنچ کر دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں پندرہ کیڈٹ ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے-

طالبان گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول  کر لی-

گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران یہ افغانستان میں تیسرا دھماکہ شمار ہوتا ہے-

جمعے کو شہر کابل میں مسجد امام زمانہ میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم چھپن نمازی شہید اور تقریبا سو زخمی ہو گئے تھے-

اسی طرح صوبہ غور کے ضلع دولینہ کی جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم تینتیس افراد شہید اور متعدد دیگر زخمی ہو گئے- اس حملے کی ذمہ داری داعش دہشت گرد گروہ نے قبول کی ہے- 

ٹیگس