Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۲ Asia/Tehran
  • شامی فورسز کی پیشقدمی

شام کی فوج نے دیر الزور میں اپنی پیشقدمی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ایک تیل سے مالا مال ایک اور علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق العمرآئل فیلڈ پر دہشتگرد گروہ داعش کے ساتھ شدید جھڑپ کے بعد شامی فوج کے کنٹرول میں آگیا۔

العمرآئل فیلڈ کا شمارشام کے اہم اور بڑے آئل فیلڈ میں ہوتا ہے۔ شام کے بحران سے قبل یہاں سے ہر روز 30 ہزار بیرل تیل حاصل کیا جاتا تھا۔

شام کی فوج جمعہ کے روز المیادین کے  اسٹرٹیجک علاقے ذیبان کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس علاقے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئی تھی۔

ٹیگس