Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • مغربی کابل میں ہونے والے دھماکے کی مذمت

افغانستان کی متحدہ قومی حکومت کے اعلی عہدیداروں نے اپنے علیحدہ علیحدہ بیانات میں کابل کے مغربی علاقے میں کیڈٹوں کی حامل بس پر حملہ کئے جانے کی مذمت کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ دہشت گرد اور ان کے حامی ماضی سے کہیں زیادہ تنہا ہو گئے ہیں اور انھیں جنگ کے ہر میدان میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
انھوں نے کہا ہے کہ افغانستان کی حکومت اور عوام دہشت گردانہ حملوں سے ہرگز مرعوب نہیں ہوں گے اور وہ امن و استحکام نیز ترقی سے متعلق اپنی راہ بدستور جاری رکھیں گے۔
افغانستان کے چیف ایگزیکٹیوعبداللہ عبداللہ نے بھی مغربی کابل میں ہونے والے حملے پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی اچھے برے یا سرحدوں کو نہیں پہنچانتی اور اس قسم کے حملوں سے افغانستان کی حکومت اور سیکورٹی فورس کے حوصلے پست نہیں ہو ں گے۔
واضح رہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی کے گیٹ پر ہونے والے دھماکے میں پندرہ کیڈٹ ہلاک ہو گئے تھے۔
گذشتہ پانچ روز کے دوران افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والے متعدد دھماکوں میں کم از کم دو سو افراد مارے گئے ہیں۔