Oct ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۵ Asia/Tehran
  • امریکی اتحاد کے حملے میں  متعدد شامی شہری جاں بحق

شام کے شہر دیرالزور میں امریکی اتحاد کے طیاروں نے حملہ کرکے انیس شامی باشندوں کو خاک و خوں میں نہلا دیا ہے۔

اسکائی نیوز نے خبردی ہے کہ داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے ہوائی حملے میں انیس شامی شامی شہری جاں بحق ہوگئے۔
امریکی اتحاد کے یہ حملے دیرالزور کے علاقے البوکمال اور الباغوز میں ہوئے۔
شامی ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ دو برس میں امریکی اتحاد کے اس قسم کے حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔
امریکا اور اس کے کچھ اتحادیوں نے اگست دوہزار چودہ میں شام کے اندر داعش کا مقابلہ کرنے کے بہانے اقوام متحدہ اور شامی حکومت کی اجازت کے بغیر ایک نام نہاد اتحاد تشکیل دیا تھا تاہم اس اتحاد نے اب تک داعش کے خلاف سنجیدہ کارروائیاں انجام دینے کے بجائے شام و عراق میں فوجی اڈوں اور شہری تنصیبات سمیت عام شہریوں کو ہی نشانہ بنایا ہے۔
شام کے شہروں رقہ، دیرالزور، حلب اور الحسکہ میں اس اتحاد کے حملوں میں بہت سے عام شہری مارے گئے ہیں۔
شامی حکومت، اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کو بارہا خط ارسال کرکے امریکی اتحاد کے حملے بند کرانے کا مطالبہ کرچکی ہے۔

ٹیگس