Oct ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • عسکری تصادم خطے میں افراتفری کا باعث: قطر

قطر نے کہا ہے کہ تمام مسائل مذاکرات سے حل ہوتے ہیں اور فوجی طریقے سے مسائل حل نہیں بلکہ پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔

قطر کے امیر نے چار عرب ریاستوں کے ساتھ جاری سفارتی تنازعے کے تناظر میں کہا ہے کہ کسی بھی طرح کا عسکری تصادم خطے میں صرف افراتفری کا باعث بنے گا۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی کا کہنا تھا کہ قطر کو فوجی کارروائی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں ااس لئے فوجی کارروائی کا خطرہ موجود ہے اور اگر فوجی کارروائی ہوتی ہے تو یہ خطہ افراتفری کا شکار ہو جائے گا۔

واضح رہے کہ جون میں چار عرب ممالک نے قطر پر یہ الزام عائد کرتے ہوئے کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت کرتا ہے اس سے اپنے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ قطر ان الزامات کو مسترد کرتا آیا ہے۔ تنازعے کے کچھ ہی دن بعد ایسے خطرات بھی منڈلانے لگے تھے کہ یہ ریاستیں قطر کے خلاف کوئی فوجی کارروائی کر سکتی ہیں لیکن صورتحال اس نہج تک نہیں پہنچی تھی۔

ٹیگس