Nov ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۷ Asia/Tehran
  • ملکی اور غیر ملکی زائرین کے کربلا پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے

چہلم امام حسین علیہ اسلام میں شرکت کے لیے ملکی اور غیر ملکی زائرین کی کربلا آمد کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک بارہ لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین فضائی اور زمینی راستوں سے عراق پہنچ چکے ہیں۔

 ہمارے نمائندے کے مطابق عراقی بارڈر سیکورٹی فورس کے سربراہ کاظم العقابی نے بتایا ہے کہ جمعے کی شام تک بارہ لاکھ سے زائد افراد فضائی اور زمینی سرحدوں سے عراق میں داخل ہو چکے ہیں۔
 انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ زائرین مغربی اور جنوب مغربی ایران کی سرحدوں، مہران اور شلمچہ پاس سے عراق پہنچے ہیں۔
فضائی راستے سے جانے والے زائرین کی سب سے زیادہ تعداد مقدس شہر نجف اشرف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے عراق پہنچی ہے جہاں سے وہ مختلف قافلوں کی شکل میں پیدل کربلائے معلی جائیں گے۔
عراق کی بارڈر سیکورٹی فورس کے سربراہ نے مزید کہا کہ غیر ملکی زائرین میں سب سے زیادہ تعداد ایرانی شہریوں کی ہے۔
 

ٹیگس