Nov ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۳۹ Asia/Tehran
  • فلسطین کے تمام علاقوں کی آزادی تک جدوجہد جار رکھنے پر حماس کی تاکید

فلسطینی قیدیوں سے متعلق تحقیقاتی مرکز نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں نے صرف اکتوبر کے مہینے میں پانچ سو فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اس مرکز نے جمعے کے روز اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ صیہونی فوجیوں نے اکتوبر کے مہینے میں جن فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے کہ ان میں ستّر بچے اور نو عورتیں شامل ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں مقبوضہ بیت المقدس میں گرفتاریوں کے ایک سو اسّی واقعات رونما ہوئے۔
اس رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونیوں نے ان بیمار فلسطینیوں کو بھی بیت حنون کی گزرگاہ پر گرفتار کر لیا جو علاج کے لئے غزہ سے باہر منتقل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔
اس سے قبل فلسطینی قیدیوں کے امور کے مرکز نے اعلان کیا تھا کہ صیہونی حکومت کی جیلوں میں بند فلسطینی قیدیوں کی تعداد ساڑھے چھے ہزار ہے۔

ٹیگس