Nov ۱۱, ۲۰۱۷ ۰۸:۲۱ Asia/Tehran
  • یہودی بستیوں کی تعمیرکی مذمت

پاکستان نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کی ہے۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقاتی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا 1967 سے پہلے کی حد بندی کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام تک مشرق وسطی میں امن نہیں ہو سکتا۔

انہوں نے مسئلے کے حل  پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت کرتا ہے۔ ان بستیوں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

 

ٹیگس