Nov ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۹:۳۲ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی اہداف پر یمنی فوج کے حملے

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی جارحیت کے جواب میں نجران اور جیزان میں سعودی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے صوبے نجران میں السدیس اور الشرفہ نامی فوجی اڈوں پر میزائل سے حملے کیے ہیں۔یمن کے عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے سعودی عرب کے علاقوں جیزان اور عسیر میں سعودی فوجی اہداف پر شدید گولہ باری بھی کی ہے۔تاحال ان حملوں میں سعودی فوج کو پہنچنے والے جانی اور مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ سعودی جنگی طیاروں نے یمن کے صوبے صعدہ کے شہر منبہ کے رہائشی علاقوں پر ایک بار پھر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت متعدد عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔سعودی جنگی طیاروں نے صوبہ صنعا کے شہر نہم پر کئی بار بمباری کی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سعودی طیاروں کی بمباری میں متعدد رہائشی مکانات تباہ ہوگئے ہیں۔

ٹیگس