Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • صنعا میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کے میزائل حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے صنعا کے علاقے نہم میں سعودی اتحاد کے ایک ٹھکانے پر میزائل حملہ کیا ہے جس میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔

المنار ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے الجوف میں واقع شہر الغیل میں ایک کارروائی کر کے سعودی اتحاد کے دسیوں فوجیوں کو ہلاک و زخمی کر دیا۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بھی الکرس اور الخشل سعودی فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے نجران کےعلاقے میں بھی سعودی فوجی ٹھکانوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں کی اس جوابی کارروائی میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

ٹیگس