Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۲۹ Asia/Tehran
  • ملکی صورت حال پر افغان پارلیمنٹ کا اظہار تشویش

افغانستان کی قومی اسمبلی نے عام شہریوں کے قتل عام کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

افغان پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے صدر اشرف غنی کی قومی حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں سیکورٹی اور استحکام کے قیام کی کوشش اور موجودہ تشویشناک صورت حال سے نکلنے کا راستہ تلاش کرے۔
مذکورہ ارکان پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ افغانستان کے عوام بدامنی اور قتل و غارت کے واقعات سے تنگ آچکے ہیں لہذا حکومت کو چاہیے کہ وہ جنگ کے خاتمے اور قیام امن کا موثر اور پائیدار حل پیش کرے۔

رکن پارلیمنٹ عبدالقیوم سجادی نے پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج اور پولیس فورس، ملک کی سیکورٹی اور سلامتی کے حوالے سے اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لائے۔
 یہ ایسی حالت میں ہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں، خاص طور سے کابل، ننگرہار اور پکتیا میں پچھلے ایک ماہ کے دوران متعدد خونریز حملے ہو چکے ہیں جن کی ذمہ داری داعش اور طالبان نے قبول کی ہے۔

 

ٹیگس