Nov ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • بحرین میں آمریت کے خلاف مظاہرے

بحرین کے عوام نے ایک بار پھر ملک کے مختلف علاقوں میں خاندانی آمریت اور سعودی عرب کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خلاف مظاہرے کیے ہیں۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں ملک کے سرکرہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی تصاویر اور بینر اٹھا رکھے تھے اور وہ بڑے پرجوش انداز میں شامی حکومت کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کے خلاف سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد کی بھی مذمت کی۔
بحرینی عوام نے ایک بار پھر آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کی حمایت جاری رکھنے کا بھی عزم ظاہر کیا۔
 بحرین کی شاہی حکومت نے ملک کے سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی شہریت منسوخ اور انہیں ان کے گھر میں نظر بند  کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ بحرین میں فروری دو ہزار گیارہ سے عوامی تحریک جاری ہے اور اس ملک کے عوام شاہی حکومت کے خاتمے اور مکمل جمہوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔  

ٹیگس