Nov ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • طالبان اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ، متعدد ہلاک و زخمی

افغانستان کے صوبے قندہار میں چیک پوسٹوں پر طالبان کے حملوں اور جھڑپوں میں اب تک متعدد پولیس اہلکار اور طالبان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے قندہار میں طالبان کے پولیس چیک پوسٹوں پر ہونے والے تازہ حملوں میں 37 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 20 اہلکاروں کو شدید زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔

قندہار پولیس چیف کے ترجمان سید ضیا درانی نے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ قندہار کے اضلاع ژری اور میوند میں پولیس چوکیوں پر حملے رات گئے کئے گئے اور فائرنگ کے تبادلے  میں 45 دہشتگرد بھی ہلاک جب کہ 35 زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب افغان طالبان کی جانب سے واٹس ایپ کے ذریعے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ واقعے میں 43 پولیس اہلکاروں کو ہلاک اور درجنوں سرکاری گاڑیوں کو تباہ کیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے 45 افغان طالبان کی ہلاکت کا دعوی جھوٹ پرمبنی ہے۔

 

ٹیگس