• یمنی فوج کی جانب سے سعودی جارحیت کاجواب

سعودی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں الضبعہ کے علاقے میں فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

العالم نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں سعودی عرب کے صوبے عسیر میں علب گذرگاہ اور رقابہ الہنجر کےعلاقے پر شدید گولہ باری کی اور سعودی فوجی ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی یمن کے صوبے البیضاہ میں بھی کتف البعیر کے علاقے میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
صنعا کے مشرق میں واقع نہم کے علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں بھی سعودی اتحاد کے سات فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
ادھر سعودی عرب کے علاقے جیزان میں یمنی اسنائپروں نے دو سعودی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔

 

ٹیگس

Nov ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۴ Asia/Tehran
کمنٹس