Nov ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۰:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران اور قطرکے مثالی روابط

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ قطر اور اسلامی جمہوریہ ایران کا آپسی تعلق بے مثال ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایم ایس این بی سی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان رابطہ منفرد اور بے مثال ہے۔ قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب نے دہشت گردی کی حمایت کے سلسلے میں قطر پر بغیر ثبوت کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کئے۔

محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے ایران اور دہشت گردی کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ایران اور قطر کے درمیان رابطہ منفرد اور مثالی ہے۔  قطر کے وزیر خارجہ نے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی خطے میں جاری پالیسیوں کو غیر سنجیدہ اور اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے نہ فقط اس کی مذمت کی بلکہ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے۔

ٹیگس