Nov ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۴ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کیلئےامریکہ اوراسرائیل کی حمایت بے فائدہ

یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق اپنے ایک ٹوئٹ میں یمن کی اعلی انقلابی کونسل کے صدر محمد علی الحوثی نے لکھا ہے کہ سعودی عرب ایک بار پھر لبنان میں کچھ کرنے سے پہلے ہی ناکام ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے سعودی اقدامات کی مخالفت کی ہے جبکہ سعد حریری کی پسپائی نے امریکہ اورغاصب اسرائیل کے عزائم پر پانی پھیر دیا ہے۔

محمد علی الحوثی نے کہا کہ لبنان اور یمن کے خلاف سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے موقف کی حمایت کرنے والے ملکوں کی تعداد میں اضافے سے بھی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کسی بھی عالمی قانون پر عمل پیرا نہیں ہے، اور یہ حکومت بچوں کی قاتل ہے اور انسانی حقوق کی سب سے بڑی مجرم ہے۔

 

ٹیگس