Nov ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۶ Asia/Tehran
  • لبنان ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گا

لبنان کے وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ان کا ملک ہر طرح کی غیر ملکی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی توانائی رکھتا ہے۔

لبنان کے وزیرخارجہ جبران باسیل نے رشاٹوڈے سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر کسی بیرونی جارح حکومت نے خواہ وہ سعودی عرب سے لے کر یورپی خطے تک کی کوئی بھی حکومت ہو لبنان پر جارحیت کی کوشش کی تو اس کو اپنے جارحانہ اقدام کا نتیجہ بھگتنا پڑےگا۔
لبنانی وزیرخار جہ نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ کے لئے نہیں اکسانا چاہئے کیونکہ اسرائیل کو ہی شکست کا منہ دیکھنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جنگ شروع کرنے سے باز رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ ایسی کسی بھی جنگ میں کامیابی لبنان کی ہی ہوگی۔
لبنانی وزیرخارجہ نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کے بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرکسی نے حزب اللہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تو یہ اقدام لبنان کی حکومت اور عوام کو نشانہ بنانے کے مترادف ہوگا اور جو ممالک ایسی جسارت کرنا چاہتے ہیں انہیں اپنے انجام کا بھی منتظر رہنا چاہئے۔
لبنانی وزیرخارجہ نے کہا کہ اس وقت دنیا جس چیز کا مشاہدہ کر رہی ہے وہ یہ ہے کہ علاقے میں بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس علاقے کو دہشت گردی کے مرکز میں تبدیل کیا جارہا ہے لیکن لبنان با وجود اس کے کہ ہر طرح کی ممکنہ جنگ میں کامیاب ہوگا خود کسی جنگ میں پہل نہیں کرےگا۔

ٹیگس