Nov ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۴ Asia/Tehran
  •  واشنگٹن کی شرط پر حماس کا ردعمل

فلسطین کی تحریک حماس نے واشنگٹن میں پی ایل او کا دفتر دوبارہ کھولنے کے لئے امریکہ کی شرط کو فلسطینی قوم کو جارحیت کا نشانہ بنانے پر صیہونی حکومت کے خلاف کسی بھی طرح کے اقدام کی روک تھام کئے جانے کی کوشش سے تعبیر کیا ہے۔

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں واشنگٹن میں تنظیم آزادی فلسطین کا دفتر دوبارہ کھولنے کے لئے امریکی شرط سے متعلق اقدام کی مذمت کرتے ہوئے پی ایل او کے رہنماؤں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کا مظاہرہ اور فلسطینیوں کی حمایت کریں۔تحریک حماس کے بیان میں آیا ہے کہ امریکہ، ثالثی کا منصفانہ کردار ادا نہیں کر سکتا اور اس سے بڑھ کر یہ ہے کہ امریکہ، صیہونی جنگی مجرموں کی حمایت کرتا ہے اور وہ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی کئے جانے میں رکاوٹ پیدا کرتا ہے اور اس کا یہ اقدام، فلسطینیوں پر حملے جاری رکھنے کے سلسلے میں اسرائیل کو ہری جھنڈی دکھانے کے مترادف ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے واشنگٹن میں پی ایل او کا دفتر بند کر دیا ہے اور اب وہ اس دفتر کو دوبارہ کھولے جانے کے لئے شرط لگا رہا ہے۔

ٹیگس