Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کا بیان مضحکہ خیزاور بے بنیاد

حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے حزب اللہ کے خلاف بیان کو مضحکہ خیز اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس بیان کی کوئی اہمیت نہیں ۔

لبنان کی انقلابی تحریک حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ نے حزب الله کی جانب سے یمن کو بیلسٹک میزائل کی فراہمی سے متعلق عرب لیگ کے دعووں کو مسترد کر دیا۔

سید حسن نصرالله نے عرب لیگ کی جانب سے ایران اور حزب الله کے خلاف بیان پرسخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حزب الله کو دہشتگرد قرار دینے اورایران پر دہشتگردوں کی حمایت کرنے کے الزامات نئے نہیں ہیں اور دشمنوں کی جانب سے اس قسم کے الزامات ماضی میں بھی لگائے گئے تھے۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ شام کے آخری شہرالبوکمال کو بھی داعش کے ناپاک وجود سے پاک کردیا گیاہے اور یہ آخری شہر تھا جو داعش کے قبضہ میں تھا۔ انھوں نے کہا کہ داعش کا شام سے خاتمہ ہوگیا ہے اور عراقی فورسز شام کی سرحد کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ البوکمال میں داعش کو امریکی سرپرستی اور پشت پناہی حاصل تھی امریکہ داعش کے مقابلے کے بہانے داعش کو تحفظ فراہم کررہا تھا ۔

سید حسن نصر اللہ نے سعد حریری کے استعفی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعد حریری ابھی لبنان کے وزیراعظم ہیں وہ وطن واپس آجائیں ۔ سید حسن نصر اللہ نے سپاہ قدس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نے ایران کے صوبہ کرمانشاہ میں زلزلہ سے متاثرہ افراد کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے رہبرانقلاب اسلامی، ایران کے صدر اورعوام کو تعزیت پیش کی۔

 

ٹیگس