Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۱ Asia/Tehran

روس اور شام کے صدور نے شام میں سیاسی عمل کے آغاز کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

کرملین نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سوچی میں روس کے صدر ولادیمیر پوتن اور شام کے صدر بشار اسد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔منگل کے روز ہونے والی اس ملاقات میں روس کے صدر نے شام کے صدر کو دہشت گردی کے خلاف مہم میں شامی فوج کی کامیابی کی مبارک باد پیش کی اور کہا کہ روس، بحران شام کے حل کے سلسلے میں عراق، امریکہ، مصر، سعودی عرب اور اردن کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔روسی صدر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف مہم کے بعد پرامن سیاسی راہ حل ہی، بحران کا کلیدی حل ہے۔ولادیمیر پوتن نے بحران شام کے حل اور اس ملک میں قیام امن کے لئے اقوام متحدہ کی شمولیت کی ضرورت پر بھی تاکید کی۔اس ملاقات میں شام کے صدر بشار اسد نے بھی دمشق کی سیاسی و فوجی حمایت کرنے پر روس کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک کو شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات میں دیگر ملکوں کی عدم مداخلت کو یقینی بنانے کی غرض سے روس کی حمایت کی ضرورت ہے۔اس ملاقات میں روس اور شام کے صدور نے شام کے بارے میں بین الاقوامی اجلاس کے منصوبے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس