Nov ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کے سمجھوتے کی حمایت میں بیان کی مخالفت

امریکہ نے سلامتی کونسل میں اس بیان کی مخالفت کر دی جو فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کے سمجھوتے کی حمایت میں پیش کیا جانے والا تھا۔

رشا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس بیان کو پیش کئے جانے کی مخالفت کر دی جو فلسطینیوں کے درمیان سمجھوتے کی حمایت میں تیار کیا گیا تھا-

بیان میں فلسطینیوں کے درمیان اختلافات کے خاتمے کا خیرمقدم کیا گیا تھا-

روسی وزرات خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ نے یہ کہہ کر اس بیان کو سلامتی کونسل میں پیش ہونے سے روک دیا کہ ابھی فلسطینیوں کے درمیان ہوئے سمجھوتے میں ابہام پایا جاتا ہے-

روسی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکہ کے اس اقدام سے ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ واشنگٹن کی خارجہ پالیسی میں دوہرا معیار پایا جاتا ہے- 

فلسطینی گروہوں کے درمیان سمجھوتے کی حمایت میں یہ بیان روس اور مصر نے تیار کیا تھا اور سلامتی کونسل کے بیشتر ارکان نے اس کی حمایت کا اعلان کیا تھا-

 

ٹیگس