Nov ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۰ Asia/Tehran
  • سعودی فوج کے ٹھکانوں پر یمنی فوج کی بمباری

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب میں سعودی فوج کے ٹھکانوں پر توپخانے سے گولہ باری کی ہے۔

یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سبا نے بتایا ہے کہ فوج اور انصار اللہ کے عوامی رضاکاروں کے تو پخانے کے یونٹ نے عیسر، نجران اور جیزان علاقوں میں سعودی فوج اور ان کے اتحادیوں کے ٹھکانوں کو گولہ باری کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی ہلاک ہوگئے۔یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران کے علاقے میں، شرفہ، السدیس اور حصن الحماد نامی سعودی فوجی ٹھکانوں کو بھی میزائل اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔جیزان کے علاقے برج العبادیہ میں سعودی فوج کی ایک ٹولی پر یمنی فوج کے میزائل حملے کے نتیجے میں متعدد سعودی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے امریکہ اور بعض عرب ملکوں کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ میں یمن کے خلاف جارحیت کا آغاز کیا تھا اور مشرق وسطی کے اس غریب اسلامی ملک کا زمینی، فضائی اور سمندری محاصرہ بھی کر رکھا ہے۔

ٹیگس