Nov ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۰:۰۹ Asia/Tehran
  • عراق میں خودکش حملے، 17 جاں بحق 28 زخمی

عراق کے دارالحکومت بغداد کے مضافاتی علاقے میں 2 خودکش حملوں کے نتیجے 17 افراد جاں بحق جب کہ 28 زخمی ہو گئے۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق بغداد کی پرہجوم مارکیٹ میں 2 خودکش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ خودکش حملوں کی ذمہ داری تکفیری گروہ داعش نے قبول کرلی ہے۔

عراقی وزارت داخلہ کے مطابق 3 خودکش حملہ آوروں نے پرہجوم مارکیٹ میں شہریوں پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے نتیجے ایک حملہ آور مارا گیا جب کہ 2 حملہ آوروں نے خود کو بم سے اڑا لیا۔

دوسری جانب عراق کے وزیراعظم حیدرالعبادی نے کہا ہے کہ وہ داعش کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

 عراقی فوج نے شامی سرحد کے ساتھ پھیلے ہوئے صحرائی علاقے میں چھپے ہوئے جنگجوؤں کے خلاف عسکری آپریشن شروع کر دیا ہے۔

 

ٹیگس