Dec ۰۹, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۴ Asia/Tehran
  • امریکی اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، اسماعیل ہنیہ

فلسطین کی تحریک حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ بیت المقدس کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کا ہر طرح سے عملی طور پر مقابلہ کیا جائے گا۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے جمعہ کی رات ایک بیان میں کہا ہے کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے سے متعلق امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے سے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کی ماہیت تبدیل نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکی صدر کے اس ظالمانہ فیصلے کا ہرمیدان میں عملی طور پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کو شکست سے دوچار کرنے کے لئے تحریک حماس تمام فلسطینی گروہوں کے ساتھ تعاون کرے گی۔
اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ مشرق سے لے کر مغرب تک تمام عرب و اسلامی ممالک امریکی صدر کے ظالمانہ فیصلے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

ٹیگس