Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمانوں کی واپسی میں مشکلات

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ میانمار کی راخین صوبے میں مکمل استحکام اور امن کے بغیر روہنگیا مسلمانوں کی واپسی سے گریز کیا جائے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان آدریان ایڈورڈز نے جنیوا میں کہا کہ لوگ راخین ریاست میں اس وقت تک واپس نہیں جا سکتے جب تک وہاں پائیدار امن قائم نہیں ہوتا۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے مزید کہا کہ نومبر کے مہینے میں 20 ہزار روہنگیا افراد راخین سے بنگلہ دیش پہنچے جبکہ رواں ماہ  میں بھی کم از کم 270 روہنگیا مہاجرین پناہ کی غرض سے بنگلہ دیش پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس کے اگست مہینے سے اب تک بنگلہ دیش پہنچنے والے روہنگیا مہاجرین کی مجموعی تعداد 6 لاکھ 46 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

ٹیگس