Dec ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۹ Asia/Tehran
  • بحرینی وفدکے دورہ اسرائیل پر جمعیت الوفاق کا ردعمل

بحرین کی سب سے بڑی اپوزیشن جماعت جمعیت الوفاق نے کہا ہے کہ مقبوضہ فلسطین کا دورہ کرنے والا بحرینی وفد عوام کی نمائندگی نہیں کرتا۔

 فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق جمعیت الوفاق کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل حسین الدیہی نے اپنے ٹویٹر پیج پر لکھا کہ بحرینی عوام منجملہ بحرین کے شیعہ و سنی مسلمانوں کا غاصب صیہونی حکومت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور اسرائیل کا دورہ کرنے والا بحرینی وفد بحرین کے عوام کی نمائندگی نہیں کرتا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کو خبردی تھی کہ بحرین کے ایک وفد نے اسرائیل کادورہ کیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے بحرینی حکومت کے وفد کے دورہ اسرائیل کی تعریف بھی کی تھی۔
بحرینی حکومت کے وفد کا دورہ اسرائیل ایک ایسے وقت انجام پایا ہے کہ جب پوری دنیا بیت المقدس کے بارے میں ٹرمپ کے فیصلے پر سراپا احتجاج ہے۔
یاد رہے کہ بحرین کے بادشاہ اس سے پہلے اعلان کرچکے ہیں کہ عرب ملکوں کو چاہئے کہ وہ اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کردیں۔ بحرینی بادشاہ کی طرف سے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کرنے کی وکالت کا مقصد اسرائیل کے سیاہ کارناموں پر پردہ ڈالنا ہے اور یہ وکالت ایک ایسے وقت کی جارہی ہے جب بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی تحریک جارہی ہے جو ملک میں سیاسی اصلاحات کے قیام کے لئے چلائی جارہی ہے۔

ٹیگس