Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۳:۵۸ Asia/Tehran
  • بحرینی وفد کے دورہ  اسرائیل کی مذمت

بحرین کے ایک سو تیس سے زائد علما نے اپنے بیان میں آل خلیفہ حکومت کے وفد کے دورہ اسرائیل اور صیہونی دشمن سے ہر طرح کے ساز باز کی مذمت کی ہے۔

بحرین کے علما نے اپنے بیان میں غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ ساز باز کے ہر طرح کے اقدام کی مذمت اور بحرینی وفد کے دورہ اسرائیل سے اپنی نفرت و بیزاری کا اعلان کیا ہے-

بحرینی علما نے بحرینی وفد کے دورہ اسرائیل کو سبھی اسلامی مذاہب کے علما کی نظر کے برخلاف قرار دیا اور کہا کہ اس وفد میں کوئی بھی شخص بحرینی علما کی نمائندگی نہیں کرتا-

دوسری جانب بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے نے آل خلیفہ حکومت کی ایماء پر اسرائیل کا دورہ کرنے والے بحرینی وفد کو بیت المقدس سے باہر نکال دیا-

بحرینی حکومت کی ایما پر بحرین کا ایک وفد ہفتے کواسرائیل کے دورے پر گیا تھا- چوبیس افراد پر مشتمل اس بحرینی وفد نے بحرین کے بادشاہ سے اسرائیل کا دورہ کرنے کی اجازت لی تھی۔

واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کی بھرپور حامی ہے۔

ٹیگس