Dec ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • فلسطینی مظاہرین اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت اعلان کئے جانے کے اقدام کے بعد غرب اردن، غزہ اور بیت المقدس میں فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ جمعرات سے اتوار کی رات تک فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور سولہ سو سے زائد زخمی ہو چکے ہیں-

صیہونی فوجیوں نے پیر کی صبح بھی غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا جس کے بعد فلسطینیوں اور صیہونی فوجیوں کے درمیان دوبارہ چھڑپیں شروع ہو گئیں-

صیہونی فوجیوں نے غرب اردن پر حملہ کرنے کے بعد جہاد اسلامی فلسطین کے سینیئر رکن خضرعدنان کو گرفتار کر لیا-

غاصب صیہونی فوجیوں نے اتوار کو بیت المقدس میں فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور الفتح تحریک کے رہنما جہاد ابوزنید کو بھی گرفتار کر لیا تھا-

 

ٹیگس