Dec ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • سعودی آلہ کاروں پر میزائلی حملہ

یمن کی فوج نے سعودی آلہ کاروں کے ٹھکانوں پر بیلسٹیک میزائل زلزال ایک سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی سعودی آلہ کار ہلاک اور زخمی ہوئے۔

المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ بیلسٹک میزائل تعز میں بیر باشا کے علاقے میں سعودی عرب کے آلہ کار فوجیوں کے ٹھکانے پر داغا گیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب سے وابستہ کئی آلہ کار فوجی ہلاک اور زخمی ہو گئے۔

در ایں اثنا یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اور سعودی عرب کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ تعز کے علاقے المخا پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 افراد شہید ہوگئے۔

سعودی عرب نے امریکہ، متحدہ عرب امارات اور بعض دوسرے ممالک کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر حملہ کیا اور اس کا محاصرہ کیا جو اب تک جاری ہے اور اس کے نتیجے میں اب تک لاکھوں افراد شہید، زخمی اور بے گھر ہوئےہیں۔

ٹیگس