Dec ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی ولی عہد کو اسرائیل کے دورے کی دعوت

بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والے احتجاج اور مظاہروں کے درمیان سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کو اسرائیل کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

اسرائیل کے وزیر انٹیلی جینس یسرائیل کٹس نے سعودی انٹرنیٹ اخبار ایلاف کو انٹرویو دیتے ہوئے محمد بن سلمان کو اسرائیل کے دورے کا باضابطہ دعوت دی ہے۔
صیہونی حکومت کے وزیر انٹیلی جینس نے تجویز پیش کی ہے کہ سعودی عرب کو فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کی حمایت میں کھلا کردار ادا کرنا چاہیے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیل کا ایک وفد عنقریب بحرین کا دورہ کرنے والا ہے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے بتایا ہے کہ بحرینی وفد کے حالیہ دوہ اسرائیل کے جواب میں اسرائیل کا ایک وفد اگلے ماہ بحرین کا دورہ کرے گا۔
بحرین کے سرکاری وفد نے ایسے وقت میں اسرائیل کا دورہ کیا ہے جب امریکی صدر کے قدس مخالف اقدام کے خلاف پوری دنیا اور خاص طور سے عالم اسلام میں سخت احتجاج کیا جارہا ہے۔

ٹیگس