Dec ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۳ Asia/Tehran
  • یمنی فوج کی جوابی کارروائی، سعودی فوج کے ہتھیاروں کا ڈپو تباہ

سعودی عرب کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے جنوبی سعودی عرب کے صوبے عسیر کے علاقے رقابہ الہنجر میں سعودی فوج کے ہتھیاروں کے گودام کو تباہ کر دیا۔

 رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبے عسیر کے ایک فوجی ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ عسیر میں سبحطل پہاڑ پر سعودی فوج کے ٹھکانے پر بھی یمنی فوج کی گولہ باری میں کئی سعودی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
اس علاقے میں ایک سعودی اسنائپر بھی مارا گیا ہے۔ یمنی فوج اورعوامی تحریک انصاراللہ کے جوانوں نے مغربی سعودی عرب کے صوبے جازان میں الکرس فوجی اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔
یمنی فوج نے جنوبی صوبے تعز میں المخا کے علاقے یختل کے شمالی علاقے میں بھی سعودی اتحاد کی کئی فوجی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔
تعز میں تعینات یمنی فوج نے اسی طرح البوابہ الشرقیہ کے شمال میں الخالد کیمپ اور فجر پہاڑیوں میں سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا اور الہاملی اور وادی موزع میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
شمالی یمن کے صوبے الجوف میں بھی یمنی فوج اور انصاراللہ کے جوانوں نے الخنجر میں سعودی اتحاد کے فوجیوں پر حملہ کیا جس میں سعودی اتحاد کے کئی فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے صوبے صنعا میں نہم کے علاقے یام میں القناصین کی پہاڑیوں میں داخل ہونے کے لئےسعودی اتحاد کے فوجیوں کے حملے کو ناکام بنا دیا جس میں سعودی اتحاد کے فوجیوں کو بھاری نقصان پہنچا۔
ادھر جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے حملے کے نتیجے میں اس علاقے میں سب سے بڑے اسپتال میں کام کاج بند ہو گیا۔
واضح رہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک ہزاروں عام شہری شہید و زخمی ہو چکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔

ٹیگس