Dec ۱۵, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۴ Asia/Tehran
  • افغانستان، 18سیکورٹی اہلکار اور 10 داعشی ہلاک

افغانستان میں طالبان کے حملوں میں 18سیکورٹی اہلکار جبکہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں داعش کے 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

افغان حکام کے مطابق طالبان نے جنوبی صوبے ہلمند اور شمال مشرقی صوبے پکتیکا میں سیکورٹی اہلکاروں کو نشانہ بنایا ۔ نجی افغان ٹی وی نے بتایا ہے کہ ہلمند میں طالبان کے حملے میں 14 سیکورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

ہلمند کے گورنر حیات اللہ حیات نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکار ضلع گریشک کے ایک دور دراز علاقے میں منشیات فروشوں کو گرفتار کرنے کے لئے گئے تھے کہ اس دوران دہشت گردوں نے ان پر گھات لگا کر حملہ کردیا۔

دوسری جانب پکتیکا صوبے میں سیکورٹی چیک پوسٹ پر طالبان کے حملے کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 4 پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔

در ایں اثنا افغان فورسز نے مشرقی صوبے ننگرہار میں کارروائیوں کے دوران داعش کے 10دہشت گردوں کو ہلاک و زخمی کیا ہے، صوبائی حکومت کے مطابق ان دہشت گردوں کو خوگیانی ڈسٹرکٹ میں نشانہ بنایا گیا ۔

ٹیگس