Dec ۱۵, ۲۰۱۷ ۲۰:۵۳ Asia/Tehran
  • مزید سعودی شہزادوں کی گرفتاریاں

سعودی عرب میں انسداد بدعنوانی مہم کے نام پر محمد بن سلمان کے مخالف کئی اور شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

معروف سعودی صحافی جمال قاشق جی کے حوالے سے روزنامہ القدس العربی نے لکھا ہے کہ سعودی شہزادوں کے ایک اور گروپ کو سب جیل قرار دیئے گئے رٹز کارٹن ہوٹل منتقل کیا گیا ہے۔سعودی عرب کے اٹارنی جنرل نے چھے دسمبر کو بتایا تھا کہ انسداد بدعنوانی کمیٹی کی جانب سے جن لوگوں کو سمن جاری کیے گئے ہیں ان کی تعداد تین سو بیس تک پہنچ گئی ہے۔سعودی حکام نے چار نومبر دو ہزار سترہ کو انسداد بدعنوانی کے نام پر درجنوں شہزادوں اور اعلی عہدیداروں کو گرفتار کرنے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ماہرین کا خیال ہے کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم کے نام پر ولی عہد محمد بن سلمان کے بادشاہ بننے کے مخالفین کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ٹیگس