Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۶:۵۹ Asia/Tehran
  • یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی جنگی طیاروں کی بمباری

یمن کے صوبے مآرب میں شادی کی ایک تقریب پر سعودی عرب کے جنگی طیاروں کے حملے میں کم از کم دس عورتیں شہید اور دسیوں دیگر زخمی ہو گئیں۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے صوبے مآرب میں منعقدہ شادی کی اس تقریب کو تین بار اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
سعودی جنگی طیاروں نے اسی طرح مغربی یمن کے صوبے الحدیدہ میں ایک بازار پر بمباری کی جس میں تین افراد شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے جن میں بیشتر عورتیں اور بچے شامل ہیں۔
سعودی جنگی طیاروں نے صوبے مآرب میں حریب القرامیش کے علاقے میں مسافروں کی حامل ایک بس پر کو بھی نشانہ بنایا جس میں کئی افراد زخمی ہو گئے۔
صوبے صعدہ میں بھی الجعملہ کے علاقے میں سعودی جارحیت میں کئی عام شہری زخمی ہوئے۔
سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں یمنی فوج اور عوامی رضار فورس نے بھی صنعا کے مشرقی علاقے نہم میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں اور اسی طرح جنوبی سعودی عرب میں نجران اور جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا۔
ان حملوں میں متعدد سعودی اور سعودی اتحاد کے فوجی ہلاک و زخمی ہوئے۔سعودی صوبے جیزان میں بوجان فوجی ٹھکانے کو بھی یمنی فوج نے اپنے حملے کا نشانہ بنایا۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکاروں نے اسی طرح صوبے تعز کے مغرب میں المخا کے علاقے میں سعودی اتحاد کے کئی فوجیوں کو ہلاک و زخمی کیا۔
قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے امریکہ کی حمایت سے مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بناتے ہوئے اس کا ہر طرف سے محاصرہ کر رکھا ہے جبکہ یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت میں اب تک دسیوں ہزار عام شہری جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں شہید و زخمی اور لاکھوں کی تعداد میں بے گھر ہو چکے ہیں۔

ٹیگس