Dec ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۱۷ Asia/Tehran
  • یمنی عوام کے خلاف سعودی جارحیت کے لئے برطانیہ کی جاری اسلحہ جاتی حمایت

برطانیہ کے ہتھیاروں کی تجارت کے خلاف کمپین کرنے والے ایک سینیئر رکن اینڈرو اسمتھ نے برطانیہ کو سعودی عرب اور دیگر جارح ملکوں کا براہ راست حامی قرار دیا ہے۔

برطانیہ کے ہتھیاروں کی تجارت کے خلاف کمپین چلانے والے ایک سینیئر رکن اینڈرو اسمتھ نے ارنا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی جانب سے ساٹھ فیصد ہتھیار، مشرق وسطی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے اور ڈکٹیٹر حکمرانوں کو فروخت کئے جاتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ برطانیہ جیسے ممالک، سعودی عرب اور بحرین جیسے ملکوں سے قریب ہونے کے لئے ہتھیاروں کو تجارت کا ایک بہترین ذریعہ سمجھتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یمن میں عام شہریوں کے وحشیانہ قتل عام اور اس ملک میں انسانی المیہ رونما ہونے کے باوجود برطانیہ، سعودی عرب جیسے ملکوں کو ہتھیار فروخت کر رہا ہے اور یمن کے بحران کے آغاز سے اب تک برطانیہ کی جانب سے سعودی عرب کو چار ارب چھے سو ملین پاؤنڈ کے ہتھیار اور فوجی ساز و سامان فروخت کیا جا چکا ہے۔

ٹیگس