Dec ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۵۷ Asia/Tehran
  • یمن میں انسانی المیے کے ذمہ دار محمد بن سلمان ہیں، ہیومن رائٹس واچ

ہیومن رائٹس واچ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اقوام متحدہ یمن پر جارحیت کے ذمہ دار کی حیثیت سے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔

ہیومن رائٹس واچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محمد بن سلمان کا نام سلامتی کونسل کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونا چاہئے نہ کہ انہیں ٹائم پرسن آف دی ایئر کے طور پرپیش کیا جائے کیونکہ یمن میں جاری انسانی المیے کے ذمہ دار محمد بن سلمان ہی ہیں۔

ہیومن رائٹس واچ نے اعلان کیا کہ سعودی ولیعہد سمیت سعودی اتحاد میں شامل ان تمام افراد کا نام اقوام متحدہ کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونا چاہئے جو یمن میں انسانی المیے کے ذمہ دار ہیں۔اس تنظیم کے مطابق محمد بن سلمان ملک میں اصلاحات کا دم بھر کر بیرون ملک اپنی خلاف ورزیوں کی پردہ پوشی نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی حمایت سے یمن پر سعودی اتحاد کی جارحیت کے گذشتہ  ایک ہزار دنوں میں شہید و زخمی ہونے والے یمنی شہریوں کی تعداد پینتیس ہزار، چار سو، پندرہ ہو گئی ہے۔

ٹیگس