Dec ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۴ Asia/Tehran
  • صنعا میں 25 سعودی آلہ کار فوجی ہلاک و زخمی

یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالحکومت صنعاء میں یمن کے مستعفی ہونے والی حکومت کے حامی 3 کمانڈروں سمیت 25 فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی تحریک انصاراللہ نے کل  عیدہ کے علاقے میں عبدربه منصور ہادی اور الاصلاح جماعت کےحامیوں کے ٹھکانوں پر ہونے والے حملوں میں25 سعودی آلہ کار ہلاک و زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب صوبہ الحدیدہ میں کل سعودی جنگی طیاروں کی بمباری میں 6 افراد شہید ہو گئے۔

یمن کے صوبے الحدیدہ کے اہم شہر الخوخہ میں یمن کی فوج اور انصاراللہ کے اثر و نفوذ اور سعودی جارحین کے محاصرے کے بعد وہاں شدید جھڑپیں شروع ہو گئی ہیں۔

سعودی عرب نے امریکہ، امارات اور چند دیگر ملکوں کی حمایت سے مارچ 2015 میں یمن پر جارحیت کی اور اس ملک کا محاصرہ کیا جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہید و زخمی اور لاکھوں متاثر ہوئے ہیں۔

ٹیگس