Jan ۰۲, ۲۰۱۸ ۱۴:۳۳ Asia/Tehran
  • غزہ اور غرب اردن میں انقلاب فلسطین کی سالگرہ کا جشن

غزہ اور غرب اردن میں انقلاب فلسطین کے آغاز کی سالگرہ کا جشن بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

پرس ٹی وی نے خبر دی ہے کہ غزہ اور غرب اردن کے ہزاروں فلسطینیوں نے انقلاب فلسطین کے آغاز کی سالگرہ کا جشن بہت ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا-

اس موقع پر جشن میں شریک لوگوں نے ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے حق میں کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، وسیع نعرے لگائے-

رام اللہ میں بھی انقلاب فلسطین کے آغاز اور الفتح تحریک کی تشکیل کی ترپن ویں سالگرہ کا جشن منایا گیا جس میں فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے بھی شرکت کی-

جشن کی اس تقریب میں محموعباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے لئے کہ جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو اور اسی طرح فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے تعلق سے اپنے عزم پر قائم ہیں-

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ محمود عباس نے کہا کہ بیت المقدس فلسطینی عوام کا دائمی اور ابدی دارالحکومت ہے- انہوں نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوجیوں اور صیہونی انتہا پسندوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی-

الفتح تحریک کے ایک اور سینئیر رکن محمد النہال نے بھی کہا کہ بیت المقدس کے خلاف امریکی حکام کے اقدامات سے اس شہر کی صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور بیت المقدس فلسطین کا دارالحکومت ہے-

 

ٹیگس