• یمن میں 4 سعودی آلہ کار ہلاک

یمن کے سکیورٹی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مستعفی ہونے والی عبد ربہ منصور ہادی کی حکومت کے 4 فوجی اہلکار اس ملک کے صوبہ مآرب میں یمن کی فوج اور تحریک انصاراللہ کے ہاتھوں ہلاک ہو گئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے 4 فوجی آلہ کار صوبہ مآرب کے صراوح علاقے میں ہلاک ہوئے۔

یمن کی فوج کے اسنائپروں نے گذشتہ دو روز کے دوران تعز، الجوف اور دیگر علاقوں میں سعودی اتحاد کے 23 آلہ کاروں کو ہلاک و زخمی کردیا ہے۔

یمن کی فوج  اور تحریک انصاراللہ نے جمعہ، سنیچر اور اتوار کو بھی سعودی اتحاد کے 22 آلہ کاروں کو نشانہ بنایا تھا۔

Jan ۱۰, ۲۰۱۸ ۱۱:۵۱ Asia/Tehran
کمنٹس