Jan ۱۱, ۲۰۱۸ ۲۱:۲۰ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی فائرنگ میں دو فلسطینی شہید

غاصب صیہونی فوجیوں نے غزہ اور غرب اردن میں دو فلسطینی نوجوانوں کو گولیاں مار کر شہید کردیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے ایک سولہ سالہ فلسطینی نوجوان کو جنوبی غزہ کے علاقے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا جس سے وہ موقع ہی پر شہید ہوگیا۔

 ادھر فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے شہر نابلس میں ایک اور فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔ 

بیت المقدس کے بارے میں امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بعد سے آزاد اور مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے خلاف تحریک انتفاضہ قدس کا آغاز ہوگیا ہے۔

 تحریک انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک پرامن فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملے میں کم سے کم اکیس فلسطینی شہید اور تین ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔  

ٹیگس