Jan ۱۲, ۲۰۱۸ ۲۰:۰۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی فوجیوں نے پانچ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا

غاصب صیہونی فوجیوں نے غرب اردن کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو اغوا کرلیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق، غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعے کے روز شمالی طولکرم کے ایلار ٹاون میں فلسطینیوں کے کئی گھروں پر حملے کیے ہیں۔ اس دوران انہوں نے گھروں کی تلاشی لی اور ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کو اغوا کرلیا۔کہا جارہا ہے کہ غاصب صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کو تشدد کا بھی نشانہ بنایا اور ان کے گھروں میں موجود نقد رقوم اور قیمتی اشیا بھی لوٹ کر لے گئے۔غاصب صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی شب غزہ کے البریج ٹاؤن میں بھی فلسطینیوں پر حملے اور فائرنگ کی تھی جس میں ایک فلسطینی شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے تھے۔اسی دوران اطلاعات ہیں کہ سیکڑوں فلسطینیوں نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں یوم غضب منایا اور بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے امریکی فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے فلسطینی اتھارٹی اور تنظیم آزادی فلسطین کی مرکزی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ انٹیلی جینس تعاون ختم اور معاہدوں پر عملدرآمد روک دے۔مظاہرے میں شریک لوگوں نے عرب اور اسلامی ملکوں سے بھی اپیل کی کہ وہ بیت المقدس کے بارے میں فلسطینی عوام کے موقف کو مضبوط بنانے کے لیے ٹھوس اور موثر اقدامات عمل میں لائیں۔

ٹیگس