Jan ۱۳, ۲۰۱۸ ۱۲:۲۱ Asia/Tehran
  • یمن: سعودی عرب کے 7 فوجی ہلاک

یمن کی فوج اورعوامی اسلامی تحریک انصاراللہ نے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی جارحیت کا سخت جواب دیا ہے۔

النشرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کی اسلامی تحریک انصار اللہ نے ایک کارروائی کے دوران سعودی عرب کے 7 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انصار اللہ نے جیزان ، نجران اور العسیر میں سعودی عرب کے ان فوجیوں اور آلہ کاروں کو ہلاک کیاہے۔

واضح رہے کہ یمن پر مارچ دوہزار پندرہ سے سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے حملے جاری ہیں جن کے نتیجے میں جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں وہیں اس ملک کا بنیادی ڈھانچہ بھی تباہ ہوگیا ہے۔

سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کا چاروں طرف سے محاصرہ کررکھا ہے جس کی وجہ سے یمنی شہریوں کو انسان دوستانہ امداد بھی نہیں پہنچ پارہی ہے۔

ٹیگس