Jan ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۲:۰۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کی جارحیت، متعدد فلسطینی زخمی

غاصب صیہونی فوجیوں کی غزہ پٹی کے مختلف علاقوں میں جارحیت کے نتیجے میں 41 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدره کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز غزہ پٹی کے سرحدی علاقے میں ہونے والی جھڑپوں میں41 فلسطینی زخمی ہو گئے۔

غزہ پٹی کے رہائشیوں نے جمعہ کے روز گمنام سپاہی نامی اسکوائر پر جمع ہو کر بیت المقدس کے بارے میں امریکہ اور صیہونی حکومت کے فیصلے کی مذمت کی اور فلسطینی انتظامیہ اور پی ایل او سے غاصبوں کے ساتھ سکیورٹی ہم آہنگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے عرب اور اسلامی ملکوں سے اپیل کی کہ وہ بیت المقدس کی حمایت کے لئے عملی اقدامات انجام دیں۔

واضح رہے کہ 6 دسمبر 2017 کو مقبوضہ فلسطین میں ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کے دارالحکومت کے طور پر قبول کئے جانے کے بعد سے حالات مزید کشیدہ ہو گئے اور فلسطینیوں اور غاصب صیہونی فوجیوں کے مابین جھڑپوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوا جس کے دوران  اب تک 21 فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی اور 500 سے زائد گرفتار ہوئے ہیں ۔

ٹیگس