• غزہ کے علاقے رفح پر اسرائیل کی بمباری

غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ پٹی کے علاقے رفح پر بمباری کی ہے۔

 فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے اتوار کی صبح سویرے مشرقی رفح میں کرم ابوسالم پاس کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔
 اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ اس حملے میں مصر کی سرحدوں کے قریب واقع حماس کی تنصیبات پر بمباری کی گئی ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن کے علاقے نبی صالح میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر حملے کیے ہیں۔
مظاہرین اسرائیلی جیل میں بند بہادر فلسطینی لڑکی عہدالتمیمی کی حمایت میں مظاہرہ کر رہے تھے جس نے گزشتہ دنوں اپنے گھر پر حملے کے وقت اسرائیلی فوجی کو زور دار طمانچہ رسید کیا تھا۔
اسرائیلی فوجیوں کی شدید ناکہ بندی کے باوجود سیکڑوں فلسطینی، نبی صالح ٹاون کی سڑکوں پر آئے اور انہوں نے عہد التمیمی کے گھر تک مارچ  کیا۔
 اسرائیلی فوجیوں نے مظاہرین پر حملہ کر کے کم سے کم پندرہ افراد کو اغو کر لیا ہے جن میں انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکن بھی شامل ہیں۔  

Jan ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۰:۰۷ UTC
کمنٹس