Jan ۱۴, ۲۰۱۸ ۱۷:۵۶ Asia/Tehran
  • انتخابات میں عراقی وزیراعظم کی شرکت کا اعلان

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے اتوار کے روز باضابطہ طور پر اعلان کیا ہےکہ وہ دوبارہ وزیراعظم بننے کے لئے پارلیمانی انتخابات میں شرکت کریں گے۔

عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے، جو داعش دہشت گردوں کے خلاف چار سالہ جنگ میں مسلح افواج کے کمانڈر انچیف بھی رہے ہیں، اعلان کیا ہے کہ بارہ مئی کو ہونے والے انتخابات میں شرکت کی غرض سے ایک بڑا اتحاد تشکیل دے رہے ہیں۔

حیدر العبادی، دو ہزار چودہ میں نوری المالکی کے بعد عراق کے وزیر اعظم بنے تھے جنھوں نے اقتدار سنبھالنے کے بعد فوری طور پر عراقی کی فوج کو دوبارہ منظم کیا اور دفاعی توانائی کو مضبوط بناتے ہوئے صوبے نینوا کے شہر موصل میں جو دہشت گردوں کا گڑھ تھا داعش کو شکست دینے کا کارنامہ رقم کیا۔

ٹیگس